’انتخابی مہم کے دوران بلاول بھٹو کو مزار پر جانے سے روکنا قانون کے خلاف ہے‘
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) پر زور دیا ہے کہ وہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اوچ شریف میں حضرت جمال الدین بخاری کے مزار کے دورے سے روکنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے۔
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی جانب سےالیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران ایک تحریری درخواست دی گئی جس میں کہا گیا کہ ہفتے کی شام کو بلاول بھٹو زرداری نے ضلع بہاولپور کے اوچ شریف میں جلسے سے خطاب کیا لیکن اس جلسے سے قبل وہ حضرت جمال الدین بخاری کے مزار کا دورہ کرنا چاہتے تھے۔
تاہم جب پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے قافلے نے مزار کی طرف جانے کی کوشش کی تو پولیس نے سڑک کو بند کردیا گیا اور انہیں مزار کی طرف نہیں جانے دیا۔
شکایت میں کہا گیا کہ اس موقع پر ’ڈیوٹی پر موجود ڈی ایس پی صفدر نے کہا کہ انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پنجاب پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر کی ہدایت ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو مزار پر نہیں جانے دیا جائے‘۔
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی صفدر کی جانب سے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او بہاولپور کے احکامات کی تعمیل آئن اور قانون کے خلاف ہے کیونکہ انہوں نے آئین کے تحت نقل و حرکت کے بنیادی حقوق کو سلب کیا ہے۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں