چولستان کی بنجر زمین کو سرسبز شاداب بنائیں گے، شہبازشریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھاشا ڈیم کے منصوبے پر کام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ چولستان میں پانی ذخیرہ کرکے بنجر زمین کو سرسبز وشاداب بنانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔
بہاولنگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج سے جنوبی پنجاب میں انتخابی مہم کا آغاز کررہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے 2013 میں جو وعدے کیے تھے وہ پورے کر دیے، عمران خان نے کہا تھا کہ وہ پورے پاکستان کے لیے بجلی بنائیں گے لیکن صرف 72 میگاواٹ بجلی پیدا کی اور قوم سے کیا ہوا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیاسی لوٹے اربوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور عوام کا حق مارا۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ چولستان میں پانی کی فراہمی کو ممکن بنائیں گے اور بھاشا ڈیم کا منصوبہ شروع کریں گے جس پر 12 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔