• KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:37am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:40am Sunrise 6:04am
  • KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:37am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:40am Sunrise 6:04am
Live Election 2018

نوازشریف! نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا،عمران خان

شائع July 8, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی واپسی کے حوالے سے کہا ہے کہ باپ بیٹی جمعے کو واپس پاکستان آرہے ہیں تو بسم اللہ ضرور آئیں لیکن نواز شریف! خدا کے واسطے نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کریں۔

ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کوقوم پاکستان کےروشن مستقبل کا فیصلہ کرےگی، باریاں لینے والوں نے ملک کوتباہی کے دہانے پرلاکھڑا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستانی عوام کے پیسے لندن میں 16 کمپنیوں میں رکھے اور جواب مانگے تو سامنے سے وہ کہتے ہیں کہ میرے خرچے زیادہ ہیں تو آپ کو کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسہ چوری کیا ہے اور منڈیلا بنتے ہیں اور ہاتھ ایسے ہلا رہے ہیں کہ کوئی معرکہ مارا ہو اور باپ بیٹی معصوم بنتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کیپٹن(ر) صفدر ایسے گرفتاری دے رہے ہیں جیسے کشمیر فتح کرکے آئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025