• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سام سنگ گلیکسی ایس 10 کیسا ہوگا؟

شائع July 8, 2018
گلیکسی ایس 10 کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آئس یونیورس ٹوئٹر اکاؤنٹ
گلیکسی ایس 10 کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آئس یونیورس ٹوئٹر اکاؤنٹ

سام سنگ کی جانب سے ایس سیریز کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 میں نئے ڈیزائن اور فیچرز کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنوبی کورین اس بار 2 نہیں بلکہ 3 ڈیوائسز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اگلے سال کے شروع (جنوری یا فروری) میں سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 10 کو متعارف کرایا جائے گا اور پہلی بار یہ فلیگ شپ فون 3 مختلف ورژن میں دستیاب ہوگا۔

اور یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ سام سنگ کی جانب سے ایسا کیوں کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ گلیکسی ایس 10 کو 3 ماڈلز میں پیش کرنے کا منصوبہ

ان فونز میں متعدد ایسے نئے فیچرز صارفین کے لیے پیش کیے جائیں گے جو اس سے پہلے دیکھے نہیں گئے۔

ان فونز کے فیچرز کی تفصیلات لیک ہوکر سامنے آئی ہیں۔

کورین ویب سائٹ دی بیل کی جانب سے گلیکسی ایس 10 کی تفصیلات لیک کی گئی ہیں، جنھیں بیونڈ 0، بیونڈ 1 اور بیونڈ 2 کے کوڈ نام دیئے گئے ہیں۔

بیونڈ 0 اس سیریز کا انٹری لیول ماڈل ہوگا جو کہ ہوسکتا ہے کہ ایس 10 منی کے نام سے متعارف کرایا جائے۔

اس فون میں فنگر پرنٹ سنسر دائیں جانب دیئے جانے کا امکان ہے، تاہم اس کے ڈسپلے میں فنگرپرنٹ سنسر نصب نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بیونڈ 1 اور بیونڈ 2 کو گلیکسی ایس 10 اور ایس 10 پلس کے نام دیئے جائیں گے، جن کے ڈسپلے میں ہی فنگرپرنٹ سنسر موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سام سنگ گلیکسی ایس 10 ایسا ہوگا؟

یہ ٹیکنالوجی سام سنگ کے ایس سیریز فونز کے 10 سال مکمل ہونے پر اہم ترین فیچر کے طور پر متعارف کرائی جائے گی جبکہ ممکنہ طور پر گلیکسی ایس 10 پلس ٹرپل لینس کیمرے کے ساتھ ہوگا، تاہم یہ کیمرہ سیٹ اپ ایس 10 میں دیئے جانے کا امکان نہیں۔

سام سنگ کی جانب سے تینوں فونز میں او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا۔

ان فونز کے پراسیسر، ریم اور دیگر فیچرز کے حوالے سے ابھی کمپنی نے کچھ حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024