• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

کیا 46 سالہ تبو کو 64 سالہ شخص سے محبت ہوسکتی ہے؟

شائع July 8, 2018
—فائل فوٹو: مشابیل
—فائل فوٹو: مشابیل

گزشتہ ماہ 30 جون کو بولی وڈ اداکارہ تبو نے ایک تقریب کے دوران اب تک کنوارے رہنے پر کوئی افسوس کیے بغیر کہا تھا کہ انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ اب تک ان کی شادی نہیں ہوسکی۔

46 سالہ تبو سے یہ سوال ایک ایسے وقت میں کیا گیا، جب کہ بولی وڈ کی ان سے کم عمر اداکارائیں یعنی سونم کپور، نیہا دھوپیا اور انوشکا شرما شادی کر چکی ہیں۔

جب کہ دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ جیسی اداکاراؤں کی شادیوں کی خبریں گردش میں ہیں۔

اگرچہ تبو نے تاحال شادی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار نہیں کیا، تاہم وہ ماضی میں اب تک اپنی شادی نہ ہونے کا ذمہ دار بولی وڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن کو ٹھہرا چکی ہیں۔

—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

ماضی میں تبو کہہ چکی ہیں کہ اجے دیوگن ان کا بچپن کا سب سے بہترین دوست ہے، جب کہ ان دونوں کے درمیان محبت بھی تھی اور اداکارہ کی شادی نہ کرنے کا ایک سبب اجے ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’شادی نہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں‘

شادی کرنے یا نہ کرنے کے بعد اب انہوں نے خود سے بڑی عمر کے شخص سے محبت کے حوالے سے بات کی ہے۔

نشریاتی ادارے ‘مڈ ڈے’ کی رپورٹ کے مطابق ایک فلمی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے تبو نے اپنی حقیقی اور فلمی زندگی سے متعلق بات کی اور بتایا کہ ایسے کون سے کردار اور کون سی فلمیں ہیں، جنہوں نے انہیں بدل کر رکھ دیا۔

تبو نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘نیم سیک’ کو اپنی شخصیت تبدیل کرنے والی فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اس فلم میں عرفان خان کے ساتھ کام نہ کرتیں اور انہٰں آشما گنگولی کا کردار ادا کرنے کا موقع نہ ملتا تو حقیقی زندگی میں اتنا تبدیل نہ ہوپاتیں۔

ساتھ ہی 46 سالہ تبو نے 2007 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک فلم ‘چینی کم’ میں اپنے کردار اور خود سے دگنی عمر کے شخص سے محبت کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔

—فوٹو: سانتا بانتا
—فوٹو: سانتا بانتا

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ‘چینی کم’ میں ایک 34 سالہ خاتون کا کردار ادا کرنے اور 64 سالہ شخص سے محبت کرنے کا کردار ان کی حقیقی زندگی سے قریب تر ہے۔

تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تک حقیقی زندگی میں ان کے ساتھ ایسا واقعہ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: شادی نہ ہونے کی وجہ اجے دیوگن ہیں، تبو

اداکارہ نے مزید وضاحت کی کہ فلم میں خود سے دگنی عمر کے شخص سے محبت کرنے کا کردار ادا کرنے کا کریڈٹ امیتابھ بچن کو جاتا ہے، کیوں کہ اگر وہ ان کے مد مقابل نہ ہوتے تو وہ یہ کردار ادا نہ کرتیں۔

—فوٹو: سانتا بانتا
—فوٹو: سانتا بانتا

ساتھ ہی اداکارہ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں کہا کہ ان کے خیال میں محبت کے معاملے میں عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔

خیال رہے کہ 2007 مٰں ریلیز ہونے والی فلم ‘چینی کم’ میں تبو نے خود سے دگنی عمر کے اداکار امیتابھ بچن سے محبت کرنے کا کردار ادا کیا تھا۔

‘چینی کم’ کو تبو کی بہترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

چینی کم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
چینی کم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024