• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سہ ملکی ٹی 20 سیزیز جیت لی

شائع July 8, 2018 اپ ڈیٹ July 9, 2018
پاکستان کے فخر زمان شاٹ کھیل رہے ہیں — فوٹو ، اے ایف پی
پاکستان کے فخر زمان شاٹ کھیل رہے ہیں — فوٹو ، اے ایف پی
پاکستان کے فخر زمان نے میچ میں شاندار 91 رنز اسکور کیے — فوٹو ، اے ایف پی
پاکستان کے فخر زمان نے میچ میں شاندار 91 رنز اسکور کیے — فوٹو ، اے ایف پی
پاکستان نے 28 سال بعد کسی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی— فوٹو ، اے ایف پی
پاکستان نے 28 سال بعد کسی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی— فوٹو ، اے ایف پی

ہرارے: پاکستان نے فخر زمان اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، یہ شاہینوں کی کینگروز کے خلاف 28 سال بعد کسی فائنل میں پہلی کامیابی ہے۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو ہدف دینے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

ایرون فنچ نے پاکستان کی خراب فیلڈنگ کی بدولت اپنی بات کو درست ثابت کرتے ہوئے ڈی آرسی شارٹ کے ساتھ پہلی وکٹ پر برق رفتار 95 رنز کی شراکت قائم کی۔

ایرون فنچ 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان نے آسٹریلوی اننگز پر ضرب لگانے کی مزید کوشش کی، تاہم ڈی آرسی شارٹ نے اپنا روایتی کھیل جاری رکھا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود ٹیم کا اسکور 183 رنز تک پہنچادیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر 3 وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے، تاہم دیگر باؤلرز میں شاداب خان نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی 2 وکٹیں پہلے ہی اوور میں گر گئیں جب صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت بغیر کوئی رن بنائے میکس ویل کا شکار ہوئے۔

کپتان سرفراز احمد نے برق رفتار 28 رنز اسکور کیے لیکن وہ بھی 47 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ پر شعیب ملک اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 107 رنز کی شراکت قائم کی۔

فخر زمان ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی میں سنچری سے چند رنز کی دوری پر 91 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، جبکہ شعیب ملک 43 رنز بنا کے ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ میں 91 رنز اسکور کرنے پر فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں فاتح ٹیم کے لیے 278 رنز اسکور کرنے پر مین آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی عالمی درجہ بندی میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔

واضح رہے پاکستان نے اپنی ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا بھی ریکارڈ قائم کیا ہے، اس سے قبل پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا ہدف 2012 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف عبور کیا تھا جو 176 رنز تھا۔

پاکستان کی جانب سے 2 تبدیلیاں کی گئی اور اوپنر حارث سہیل کی جگہ نوجوان کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کو ڈیبیو کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ عثمان شنواری کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا،

ادھر آسٹریلیا کی جانب سے فائنل میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں وہ پہلے باؤلنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صاحبزادہ فرحان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، تاہم ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ اپنا روایتی کھیل پیش کریں۔

پاکستان نے سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 2 میچوں میں سے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پہلے میچ میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ سیریز کی تیسری ٹیم میزبان زمبابوے کو پاکستان اور آسٹریلیا سے اپنے دونوں ہی میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024