• KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:12pm
  • LHR: Maghrib 6:30pm Isha 7:54pm
  • ISB: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm
  • KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:12pm
  • LHR: Maghrib 6:30pm Isha 7:54pm
  • ISB: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm

‘امریکی فورسز 2014ء کے بعد بھی افغانستان میں رہ سکتی ہیں’

شائع July 11, 2013

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سفیر برائے افغانستان اور پاکستان جیمز ڈوبنز۔ فائل فوٹو۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سفیر برائے افغانستان اور پاکستان جیمز ڈوبنز۔ فائل فوٹو۔

واشنگٹن: افغانستان پر ایک امریکی سفارتکار کے مطابق، امریکہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ ایک معاہدے طے کرلے گا جسکے بعد 2014ء میں نیٹو افواج کے انخلاء کے باوجود کچھ امریکی فورسز افغانستان میں مقیم رہیں گی۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سفیر برائے افغانستان اور پاکستان جیمز ڈوبنز نے جمعرات کو کہا ’کسی معاہدے کے بغیر ہم افغانستان میں نہیں رہیں گے تاہم ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان مذاکرات یہ یہ نتیجہ نہیں نکلے گا‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ عراق کے برعکس افغان عوام امریکی فورسز کے افغانستان میں قیام کے حق میں ہیں اور انہیں ہماری ضرورت ہے۔ 

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025