سندھ اور چترال کے بعد بلوچستان کی مدھر آواز
کوک اسٹوڈیو نے پاکستان بھر سے نئے گلوکاروں کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے موسیقی کے اپنے نئے پروگرام ’کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر‘ کا تیسرا گانا ریلیز کردیا۔
اس پروگرام کے تحت کوک اسٹوڈیو نے ابتدائی طور پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور صوبہ سندھ کے 4 نئے فنکاروں کے 2 گانے ریلیز کیے ہیں۔
جبکہ اب اس کا تیسرا گانا بلوچستان کے شہر سوہبت پور کے فنکاروں نے نرسر کی منفرد موسیقی کے ساتھ گایا ہے۔
مزید پڑھیں: ’واہ واہ گزران فقیراں دا سے پاریک‘ تک کا پاکستان کی مدھر آوازوں کا سفر
نرسر پرفارم کرنے والے فنکار ایک ہی وقت میں بانسری بجانے کے ساتھ گلوکاری کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔
کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کے اس تیسرے گانے کا نام ’نصیبایا‘ رکھا گیا ہے، جس کی گلوکاری منگل نامی فنکار نے کی۔
یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کے پچھلے دو گانے بھی سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔