‘کیمروں سے محروم پولنگ اسٹیشنوں پر اسمارٹ فون سے ریکارڈنگ کی جائے‘
راولپنڈی: پنجاب حکومت کی جانب سے جس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں کیے گئے ادھر اسمارٹ فون کے ذریعے نقل و حرکت ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 20 ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر 2، 2 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ایک کیمرہ بیلٹ پیپر کی تصدیق جبکہ دوسرا کیمرہ پولنگ بوتھ میں داخل ہونے کی جگہ لگایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسمارٹ فون کے ذریعے پولنگ اسٹیشنوں میں نقل و حرکت کو ریکارڈ کرنے کا معاملہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں زیر بحث آیا تاکہ امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنائے جا سکیں۔
اجلاس میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، درپیش دھمکیوں، سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی اور دیگر اہم امور پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔
اس خبر سے متعلق پڑھیں:
اسمارٹ فون سے پولنگ اسٹیشن میں نقل و حرکت ریکارڈ کرنے پر غور