• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

’اب صرف عمران خان‘

شائع July 7, 2018
’اب صرف عمران خان‘ نامی یہ گانا ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی مقبول بھی ہوگیا —۔
’اب صرف عمران خان‘ نامی یہ گانا ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی مقبول بھی ہوگیا —۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابی مہم 2018 کا آفیشل ترانہ ریلیز ہوگیا، جس کی گلوکاری فرحان سعید نے کی۔

فرحان سعید نے اس گانے کی گلوکاری کے ساتھ ساتھ اس کی پروڈکشن بھی کی، ان کے مطابق یہ گانا عمران خان کے پاکستان کو بہتر بنانے کے خیال پر مبنی ہے۔

’اب صرف عمران خان‘ نامی یہ گانا ریلیز ہونے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر کافی مقبول بھی ہوگیا۔

فرحان سعید کے مطابق یہ گانا انہوں نے عمران خان کی تقاریر اور پیغامات سے متاثر ہوکر بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: فرحان سعید پی ٹی آئی کیلئے گانا گائیں گے

اس گانے کی ویڈیو کی ہدایات مرتضٰی مری نے دی، جس میں پاکستان میں موجود محتلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو پیش کیا گیا۔

جبکہ اس گانے میں عمران خان کا جوشیلا انداز بھی نظر آیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فرحان سعید نے کہا تھا کہ اس گانے میں بہتر پاکستان عکاسی کی گئی ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ یہ گانا حقیقت میں تبدیل ہوجائے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025