نوازشریف پاکستان آئیں گے، جیل بھی جائیں گے ، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عمران خان کو پتہ چل جائے گا کہ جیت کس کی ہوتی ہے۔
اسلام آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان! الیکشن کا فیصلہ ہوچکا، فتح مسلم لیگ ن، نواز شریف اور عوام کی ہوگی۔
احتساب عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الیکشن کی شفافیت متنازع بن چکی، ہمیں عدالتوں سے حمایت نہیں چاہیے لیکن عدالت بتائے کہ نوازشریف پرکون سا کرپشن کا الزام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بات الیکشن کی نہیں، ناانصافی کی ہے اور یہ فیصلے ہمارے لیے نئی بات نہیں ہیں کیونکہ ایک اقامے پر وزیراعظم کوہٹایا گیا لیکن ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔
تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔