Live Election 2018

کراچی میں تحریک انصاف انتخابی مہم چلاسکتی ہے لیکن ایم کیو ایم نہیں، خالد مقبول

شائع July 7, 2018

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ’کراچی تحريک انصاف کو کراچی ميں انتخابی مہم کی اجازت ہے لیکن ايم کيوايم پاکستان کے کارکنوں کو جھنڈے اور بينرز لگانے کی اجازت نہيں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان کوانتخابی مہم ميں مشکلات کاسامنا ہے، اليکشن ميں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ’لوگ سمجھتے ہیں کہ ایم کیوایم کمزور ہوگئی، ان کا ووٹر ڈر گیا ہے، لیکن 25 جولائی کو عوام بتائے گی کہ کراچی کس کا ہے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ ’ہمارے مخالفين پنجاب ميں صوبہ بنانے کی حمایت کرتے ہيں اور کراچی کو صوبہ بنانے کی مخالفت کرتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ايم کيوايم نے ہميشہ مخالفت کے باوجود کاميابی حاصل کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2025
کارٹون : 25 دسمبر 2025