• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
Live Election 2018

مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر انتخابات کی دوڑ سے بھی باہر

شائع July 6, 2018

احتساب عدالت سے مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کو سنائی جانے والی سزا کے بعد چار حلقوں کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپے جائیں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 مانسہرہ تورغر سے کیپٹن (ر) صفدر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے جبکہ مریم نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے (ن) لیگ کے ٹکٹ پر جبکہ این اے 125 سے آزاد امیدوار کے طور پر امیدوار تھیں۔

اس کے علاوہ مریم نواز پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ پر بھی انتخاب میں حصہ لے رہی تھیں۔

اب الیکشن کمیشن کی جانب سے ان حلقوں کیلئے نئے بیلٹ پییپرز چھپوائے جائیں گے جبکہ ان حلقوں میں (ن) لیگ کے کورنگ امیدوار انتخاب میں حصہ لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024