پی ٹی آئی کے علاوہ تمام جماعتوں کے امیدوار دباؤ میں ہیں، آصف علی زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ’ہم انتخابات میں پنجاب سے سویپ نہیں کریں گے لیکن تمام صوبوں میں ہماری پوزیشن بہتر ہے‘۔
نجی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا البتہ یہ بات ضرور ہے کہ سوائے پی ٹی آئی کے تمام جماعتوں کے امیدواروں کو دباؤ کا سامنا ہے‘۔
ایون فیلڈ ریفرنس پر احتساب عدالت کے فیصلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اس فیصلے کا سیاسی فائدہ ہو گا اور لوگ سمجھیں گے کہ انہیں برے وقت میں چھوڑنا نہیں چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف فیصلہ آ تو گیا ہے لیکن ابھی ان کے پاس ریلیف کے لیے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ موجود ہیں۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں