• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’نمستے انگلینڈ‘ میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آواز

شائع July 6, 2018 اپ ڈیٹ July 7, 2018
یہ دونوں پاکستانی گلوکار بہت سے بھارتی گانے گاچکے ہیں —۔
یہ دونوں پاکستانی گلوکار بہت سے بھارتی گانے گاچکے ہیں —۔

پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم صرف اپنے ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کافی مقبول ہیں، جن کی گلوکاری بولی وڈ میں بھی بےحد پسند کی جاتی ہے۔

اور اب یہ دونوں نامور گلوکار بولی وڈ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ میں گانے گائیں گے۔

مزید پڑھیں: ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا 5 سال بعد اکٹھے

میوزک کمپوزر منن شاہ کا کہنا تھا کہ ’عاطف اسلم ہمیشہ سے میرے پسندیدہ گلوکار رہے ہیں جنہوں نے کئی رومانوی گانے گائے، تیرے لیے گانے کی پہلی پسند بھی عاطف اسلم ہی تھے، جاوید صاحب نے اس گانے کو خوبصورت انداز میں تحریر کیا اور یہ میرا پسندیدہ گانا ہے‘۔

’تیرے لیے‘ گانے کی ویڈیو کی شوٹنگ لندن میں کی گئی۔

فلم میں راحت فتح علی خان کی جانب سے گائے گئے گانے پر منن نے کہا کہ ’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ گانا تو میری میں تیرا راحت صاحب نے گایا، میں ہمیشہ سے ان کی آواز کا مداح رہا ہوں‘۔

’تو میری میں تیرا‘ گانے کی شوٹنگ اس وقت دبئی میں جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے راحت صاحب کے گانے کے ساتھ کچھ الگ اسٹائل اپنایا ہے، جس کا انہوں نے بھی پہلی بار تجربہ کیا، وہ بھی کچھ نیا گانے کے لیے کافی پرجوش تھے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’اگلے سال میرا نام پرینیتی سے جوڑا جائے گا‘

یاد رہے کہ ’نمستے انگلینڈ‘ رومانوی کامیڈی فلم ہے، جس میں پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی فلم ’نمستے لندن‘ کا سیکوئل ہے، نمستے لندن میں اکشے کمار اور کترینہ کیف نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

فلم ’نمستے انگلینڈ‘ رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024