• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

سری دیوی کی بیٹی والدہ کے اثر کے بغیر اپنی شخصیت بنانے کی خواہاں

شائع July 6, 2018 اپ ڈیٹ July 7, 2018
فلم 20 جولائی کو ریلیز ہوگی —۔
فلم 20 جولائی کو ریلیز ہوگی —۔

بولی وڈ آنجھانی اداکاری سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور جلد اپنی فلم ’دھڑک‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

وہ اپنی فلم کی ریلیز سے قریب سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں، جہاں وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جسے دیکھ شائقین کہتے ہیں کہ وہ اپنی سے بہت مشابہت رکھتی ہیں۔

ممبئی مرر سے بات کرتے ہوئے جھانوی کا کہنا تھا کہ ’اپنی فلم دھڑک کی شوٹنگ کے دوران میں سب کچھ بھول چکی تھی، اب امید ہے کہ میں سب کی اور اپنی امیدوں پر پوری اتر سکوں‘۔

#dhadak

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor) on

انہوں نے مزید کہا کہ ’امید ہے کہ میں نے ایسی پرفارمنس دی ہو جس سے میں اپنی خود کی شخصیت بنا سکوں‘۔

جھانوی کپور کے لیے ان کی پہلی فلم کی ریلیز کا موقع نہایت خوشی کا وقت ہے لیکن ان کی والدہ کی غیر موجودگی انہیں شوٹنگ کی ریلیز کا پہلا دن یاد دلاتی ہے جب سری دیوی بونی کپور کے ساتھ سیٹ پر موجود تھیں۔

مزید پڑھیں: جھانوی کپورکا والدہ کے انتقال کے بعد جذباتی پیغام

خیال رہے کہ سری دیوی کا انتقال رواں سال فروری میں دبئی کے ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے اور ڈب میں ڈوبنے کے باعث ہوا۔

جھانوی نے بتایا کہ ’میری شوٹنگ کا پہلا دن کافی یادگار تھا، میں نے اس کا آغاز اچھی طرح کیا، کیوں کہ میں نے پہلے سے بہت تیاری کر رکھی تھی‘۔

سری دیوی کا انتقال جھانوی کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی ہوا، اس کے باوجود جھانوی نے اپنی فلم کی شوٹنگ وقت پر مکمل کی۔

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’حیرت انگیز طور پر اگر واحد کوئی چیز ہے جسے میں اپنی والدہ سے نہیں جوڑتی تو وہ میرا کام ہے، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ ہمارا اپنا فیصلہ ہوگا، اداکاری ایک واحد کام ہے جو میں اپنی والدہ کے بغیر کرسکتی ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: جھانوی کپور اور اشان کھاتر کی پہلی فلم ’دھڑک‘

یاد رہے کہ سری دیوی کے انتقال کے بعد جھانوی کپور کے سوتیلے بھائی اداکار ارجن کپور نے بھی اس مشکل وقت میں جھانوی اور ان کی بہن خوشی کا ساتھ دیا۔

You are the reason for our strength. Love you, happy birthday Arjun bhaiya ❤️

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor) on

ارجن سے اپنے رشتے کا حوالہ دیتے ہوئے جھانوی نے بتایا کہ ’ارجن کافی سمجھدار ہیں، بالکل ہمارے والد کی طرح، وہ آپ کا ساتھ ایسے دے سکتے ہیں جیسے ہر کوئی نہیں دے سکتا، اور یہ تجربے اور کامیاب فلمیں دینے سے سمجھ آتا ہے، سب نے ہی ارجن کے بارے میں ہمیشہ اچھا کہا ہے، جیسے ان کی تربیت ہوئی ہے وہ کافی ایماندار ہیں اور سب کی عزت کرتے ہیں‘۔

جھانوی کپور کی ڈیبیو فلم ’دھڑک‘ رواں ماہ 20 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔

اس فلم میں جھانوی کے ساتھ شاہد کپور کے بھائی اشان کھاتر کام کرتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024