• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر بحث

شائع July 5, 2018 اپ ڈیٹ July 7, 2018
سہانا خان رواں برس ہی 18 سال کی ہوئی ہیں—فوٹو: سہانا خان انسٹاگرام
سہانا خان رواں برس ہی 18 سال کی ہوئی ہیں—فوٹو: سہانا خان انسٹاگرام

بولی وڈ کے کنگ آف رومانس شاہ رخ جو ان دنوں اپنی کسی فلم کی شوٹنگ کے بجائے یورپ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے میں مصروف ہیں، ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

اگرچہ شاہ رخ اور ان کے خاندان کی جانب سے گرمیوں میں یورپ کے متعدد خوبصورت مقام کی سیر و تفریح کی تصاویر بھارتی میڈیا میں بھی شائع ہوئی ہیں، تاہم ان کے دورے کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بھی یورپ کے دورے کے دوران اپنے اہل خانہ کی تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں۔

تاہم شاہ رخ خان کے خاندان کے یورپی دورے کی تمام تصاویر پر بحث ایک طرف اور ان کی 18 سالہ بیٹی سہانا خان کی تصاویر پر بحث دوسری طرف۔

ماضی کی طرح اس بار بھی سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگوں کی بحث اور تنقید کا موضوع شاہ رخ خان کی نوجوان بیٹی کی بولڈ تصاویر ہی تھیں۔

Best a woman can get... soaking the sun with my boys in Barcelona

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan) on

سہانا خان کے نام سے مداحوں کی جانب سے بنائے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی اور لوگوں نے بولڈ تصاویر دیکھنے کے بعد سہانا خان کو شرم اور اپنے والد کی عزت کرنے کا درس دیا۔

شاہ رخ خان کے خاندان کی یورپ کے سیر کی تصاویر کی کہانی گوری خان کی جانب سے رواں ماہ 2 جولائی کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی شاہ رخ کی اپنے بیٹوں ابرام اور آرین خان کی تصویر سے ہوئی۔

سہانا خان اپنے بھائی اور کزنز کے ساتھ—فوٹو: گوری خان انسٹاگرام
سہانا خان اپنے بھائی اور کزنز کے ساتھ—فوٹو: گوری خان انسٹاگرام

اس تصویر میں تینوں باپ اور بیٹوں کے ایک ہی اسٹائل میں سن گلاسز، جوتے اور کپڑے پہنے دیکھا جاسکتا ہے، ان کی اس تصویر پر لوگوں نے کئی تعریفیں کمنٹس کیے۔

گوری خان کی جانب سے ہی 5 جولائی کو شیئر کی گئی ایک اور تصویر پر بھی لوگوں نے تعریفی کمنٹس کیے اور ان کے اہل خانہ کی تعریف کی۔

گوری خان کی جانب سے 5 جولائی کو شیئر کی گئی تصویر میں ان کی 18 سالہ بیٹی سہانا خان کو اپنے چھوٹے بھائی ابرام کو گود میں لیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سہانا خان اپنے والد کے لبوں پر سورج کی روشنی کو بوسہ دینے کی کوشش کرتے ہوئے—فوٹو: سہانا خان 2 انسٹاگرام
سہانا خان اپنے والد کے لبوں پر سورج کی روشنی کو بوسہ دینے کی کوشش کرتے ہوئے—فوٹو: سہانا خان 2 انسٹاگرام

اس تصویر میں سہانا خان کے ساتھ اپنی والدہ کے بھائی کے بچے بھی ساتھ تھے۔

سہانا خان اپنے کزن ارجن اور اپنی کزن عالیہ سمیت ایک اور نوجوان لڑکے کے ساتھ صوفے پر بیٹھی ہوئی دکھائی دیں۔

بات یہاں تک تو ٹھیک تھی، مگر اس کے بعد سہانا خان کے نام سے بنائے گئے مختلف انسٹاگرام اکاؤنٹس پر جب ایک تصویر شیئر کی گئی تو جیسے ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

والد اور بیٹی کا ایک بہترین انداز—فوٹو: سہانا خان انسٹاگرام
والد اور بیٹی کا ایک بہترین انداز—فوٹو: سہانا خان انسٹاگرام

سہانا خان کے نام سے بنائے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی سہانا خان کی انتہائی بولڈ انداز میں کھیچی گئی تصویر پر نہ صرف ہنگامہ کھڑا ہوگیا بلکہ کئی لوگوں نے اس تصویر پر جارحانہ کمنٹس کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی بیٹی کو شرم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

اس تصویر میں سہانا خان کو انتہائی مختصر کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ ان کے ساتھ تصویر میں ان کی کزنز ارجن اور عالیہ سمیت بھائی ابرام کو بھی ان جیسے ہی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ان کی اسی تصویر پر سب سے زیادہ بحث کی گئی اور سہانا خان کو اپنے والد کی عزت کرنے سمیت اپنے مذہب اسلام کا بھرم رکھنے کی تلقین بھی کی گئی۔

سہانا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنتی رہتی ہیں—فوٹو: سہانا خان انسٹاگرام
سہانا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنتی رہتی ہیں—فوٹو: سہانا خان انسٹاگرام

کچھ لوگوں نے مختصر کپڑوں میں ان کی تصویر کو اداکارہ سنی لیونی سے بھی بدتر قرار دیا، جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ سہانا خان کے ایسے انداز سے ان کے والد کی عزت مٹی میں مل گئی۔

کچھ لوگوں نے انہیں اپنے والد کا خیال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایسا لباس نہ پہننے کا کہا۔

اگرچہ سہانا خان کے نام سے بنائےگئے دیگر انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ان کی اور بھی تصاویر شیئر کی گئیں، تاہم سب سے زیادہ تنازع ان کی اس نیم برہنہ تصویر پر ہی ہوا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ سہانا خان آئندہ 2 سالوں میں فلموں میں نظر آئیں گی—فوٹو: سہانا خان انسٹاگرام
خیال کیا جا رہا ہے کہ سہانا خان آئندہ 2 سالوں میں فلموں میں نظر آئیں گی—فوٹو: سہانا خان انسٹاگرام

سہانا خان کے نام سےبنائے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ان کی ایک ایسی تصویر بھی شیئر کی گئی، جس میں وہ اپنے والد کو بوسہ دینے کے انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔

ایک اور تصویر میں سہانا خان کو اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ بہترین انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی کی تصاویر وائرل ہوئی ہوں اور ان پر بحث کی گئی ہو، ان کی تصاویر موضوع بحث بنتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل رواں برس 21 مئی کو گوری خان نے انسٹاگرام پر بیٹی سہانا خان کی تصویر شیئر کی تھی، جس پر بھی بحث ہوئی تھی۔

گوری خان نے جو تصویر شیئر کی تھی وہ دراصل سہانا خان کے پہلے فیشن شوٹ کی تصویر کا حصہ تھی۔

سہانا خان کے پہلے فیشن فوٹو شوٹ کا پہلا عکس—فوٹو: گوری خان انسٹاگرام
سہانا خان کے پہلے فیشن فوٹو شوٹ کا پہلا عکس—فوٹو: گوری خان انسٹاگرام

سہانا خان 21 مئی 2018 کو 18 برس کی ہوئی تھیں، جس وجہ سے ان کی والدہ نے ان کی تصویر شیئر کی تھی۔

گوری خان نے سہانا خان کی جو تصویر شیئر کی تھی وہ آئندہ ماہ اگست میں فیشن میگزین کا حصہ بنے گی، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سہانا خان نے کس فیشن میگزین کے لیے زندگی کا پہلا فوٹوشوٹ کروایا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ پہلے فوٹوشوٹ کے بعد سہانا خان بھی فلموں میں قدم رکھیں گی۔

سہانا خان کا پہلا فوٹو شوٹ اگست 2018 میں منظر عام پر آنے کا امکان ہے—فوٹو: سہانا خان انسٹاگرام
سہانا خان کا پہلا فوٹو شوٹ اگست 2018 میں منظر عام پر آنے کا امکان ہے—فوٹو: سہانا خان انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

Faisal Jul 05, 2018 11:32pm
people dont have anything else to do than reading too much about others and then making comments.

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024