آصف علی زرداری کو کون شکست دیگا؟
عام انتخابات میں ابھی کچھ ہی دن رہ گئے ہیں اور امیدوار اپنی انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کرنے میں مصروف ہیں۔
انتخابات میں کون کامیاب ہوتا ہے، اس کا فیصلہ تو 25 جولائی کا سوراج غروب ہوتے ہی ہوجائے گا، تاہم ابھی سے ہی تجزیہ نگار عوامی رائے کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے سنانے میں لگے ہوئے ہیں۔
25 جولائی 2018 کو کون سا امیدوار کس کے مقابلے میں عوامی میدان میں اترے گا، الیکشن کمیشن نے اس کی حتمی فہرستیں بھی جاری کردیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی فہرست کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اپنے آبائی ضلع بے نظیر آباد (سابقہ نوابشاہ) سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 سے انتخاب لڑیں گے۔
تاہم ابھی سے ہی یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں کہ انہیں کون شکست دے گا؟
خبر کی مزید تفصیل پڑھیں: