• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: سائٹ ایریا میں فوم فیکٹری میں آتشزدگی، 5 افراد زخمی

شائع July 5, 2018

کراچی میں سائٹ ایریا میں ضیاء موڑ کے قریب فوم بنانے والی فیکٹری میں آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے، جس کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکسکتر ہوگیا جبکہ فائر فائٹرز سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سائٹ ایریا میں جمعرات کی صبح فوم بنانے والی فیکٹری کےایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: بہادر آباد کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں اور فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں، باؤزر اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے پانی کے ساتھ ساتھ فوم کا استعمال بھی کیا جارہا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ آتشزدگی سے اطراف کی فیکٹریاں اور دیگر املاک متاثر نہ ہو۔

واضح رہے کہ ضیاء موڑ پر واقع فیکٹری کے اطراف گتے بنانے والی فیکٹری سمیت دیگر فیکٹریاں بھی موجود ہیں اور اگر آگ پر قابو نہیں پایا جاتا تو دیگر فیکٹریاں بھی لپیٹ میں آسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سٹی کورٹ میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں تشکیل

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے فیکٹری کے اندرونی حصوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ آگ کی شدت کے باعث فائر فائٹرز کو اندرونی حصوں میں آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

دوسری جانب فوم فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم اس طرح کی اطلاعات ہیں کہ آتشزدگی کے دوران 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی فیکٹری میں آتشزدگی کے مختلف واقعات رونما ہوچکے ہیں، تاہم اس کے باوجود انتظامیہ اور فیکٹری مالکان کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024