• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

انتخابات تک کسی امیدوار کو گرفتار نہیں کیا جائےگا، نیب

شائع July 4, 2018

قومی احتساب بیورو (نیب) نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے خلاف جاری مقدمات کو موخر کرنے اور کسی بھی امیدواروں کو گرفتار نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف، سابق وزیر مملکت راناافضل اور سابق صوبائی وزیر رانامشہود اور سابق رکن قومی اسمبلی رائے منصب کے خلاف جاری مقدمات کو بھی موخر کردیا گیا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان امیدواروں کے مقدمات کا بغور جائزہ لینے کے بعد الیکشن تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مذکورہ افراد انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

یاد رہے کہ نیب نے گزشتہ ہفتے راولپنڈی سے چوہدری نثار کے خلاف الیکشن میں حصہ لینے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجا قمرالاسلام کو گرفتار کرلیا تھا.

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔

رپورٹ: انعام اللہ خٹک

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025