بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے کینسر کا شکار
معروف بھارتی اداکارہ سونالی باندرے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں خطرناک کینسر کا عارضہ لاحق ہے۔
بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے نے سوشل میڈیا میں جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ نیویارک میں زیر علاج ہیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ‘بعض اوقات جب آپ کم توقع رکھتے ہیں لیکن زندگی آپ کو ایک موڑ پر دھکیل دیتی ہے اور حال ہی میں مجھے ہائی گریڈ کینسر تشخیص ہوا ہے جو مجھ تک پہنچ ہوچکا ہے جس کو آتے ہوئے ہم نہیں دیکھ پاتے’۔
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ‘معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ ہوئے جن میں غیر متوقع تشخیص ہوئی جس کے بعد میرے اہل خانہ اور قریبی دوست میرے پاس آئے اور تعاون کیا جس کے لیے میں ان سب کا مشکور ہوں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس سے نمٹنے کے لیے فوری اور تیز کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے اور نیویارک میں اپنے ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق زیرعلاج ہوں’۔
سونالی باندرے کا کہنا تھا کہ ‘ہم مثبت سوچ رہے ہیں،ہر قدم پر لڑنے کے لیے پرعزم ہوں اور فوری طور پر چند روز میں لوگوں سے جو پیار و محبت ملی ہے وہ میرے لیے بہت مددگار ہے جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں اس لڑائی کا مقابلہ کررہی ہوں کیونکہ میرا خاندان اور دوست میرے ساتھ کھڑے ہیں جو میری طاقت ہیں’۔
سونالی باندرے کے ساتھی اداکاروں اور اسٹارز نے اس بیان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا میں ان سے محبت کا اظہار کیا اور انہیں ہمت دلائی۔
Godspeed ,love and strength to a true fighter and a solid soul!!!❤️❤️❤️ https://t.co/fvUOpD9ubW
— Karan Johar (@karanjohar) July 4, 2018
Sending you strength and love! ♥️
— Ileana D'Cruz (@Ileana_Official) July 4, 2018
You are one of the strongest women I know! I admire &respect how u always stood ur ground in the face of adversity...and won! A WonderWoman who does it all-actor,author,mom,wife! An inspiration 2so many!Cancer will surely lose this fight! Our Love & Prayers are with u always! https://t.co/EPtrOsH0Xa
— Vivek Anand Oberoi (@vivekoberoi) July 4, 2018
Full power Bhabs. 🤗 https://t.co/K7pegkWEIz
— Abhishek Bachchan (@juniorbachchan) July 4, 2018
— Hrithik Roshan (@iHrithik) July 4, 2018