• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

آزاد حیثیت میں لڑنے کے فیصلے سے قیادت کوآگاہ کیا، شیرعلی گورچانی

شائع July 3, 2018 اپ ڈیٹ July 4, 2018

مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کرکے جیپ کے نشان پر الیکشن لڑنے والے سابق صوبائی ڈپٹی اسپیکر شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ الیکشن جیت کر اپنی سیٹ نواز شریف کے قدموں میں رکھ دوں گا۔

شیر علی گورچانی کا کہنا تھا کہ راجن پور میں مسلم لیگ ن کی بنیاد ہمارے خاندان نے رکھی ہے، ہماری قربانیاں اس جماعت کے لیے بہت ذیادہ ہیں اور ہماری رگوں میں مسلم لیگ شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ چند علما کرام ہمارے پاس آئے اور کہا کہ ختم نبوت کی وجہ سے کچھ واضح نہیں ہو سکا اس لیے آپ آزاد نشان سے انتخاب لڑیں گے تو ہم بھرپور حمایت کریں گے۔

گورچانی نے کہا کہ اللہ نے کامیابی دی تومسلم لیگ ن حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں یہ سیٹ جا کر میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے قدموں میں رکھ دیں گے۔

اس سے قبل صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 295 سے اطہر گورچانی نے بھی مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔

رپورٹ: کنور فہیم

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025