• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، چیئرمین پی پی پی کو شوکاز نوٹس

شائع July 3, 2018 اپ ڈیٹ July 4, 2018

انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاری کے حلقے کا دورہ کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی پر پتھراؤ کے واقعے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کو بغیر اطلاع ریلی نکالنے پر شوکاز نوٹس جاری ۔

شوکاز نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کراچی جنوبی کی جانب سے جاری کیا گیا۔

شوکاز نوٹس میں بتایا گیا کہ کسی بھی ریلی یا جلسے سے 3 دن قبل اجازت لینا ہوتی ہے تاہم پیپلز پارٹی نے ریلی کے لئے انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلی کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی وجہ پیپلز پارٹی کا انتظامیہ کو اطلاع نہ دینا تھا، اگر اطلاع دی ہوتی تو انتظامیہ سکیورٹی کے انتظامات کرتی۔

مزید پڑھیں: لیاری کے دورے پر بلاول بھٹو کی گاڑی پر پتھراؤ، مقدمہ درج

مانیٹرنگ آفیسر نے بلاول بھٹو سے 5 جولائی تک شوکاز نوٹس کا جواب طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ یکم جون کو پی پی پی چیئرمین کراچی کے علاقے لیاری میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں دورے پر تھے کہ اچانک ان کے قافلے پر پتھرائو کردیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی کے ڈرائیور نے اشتعال انگیز صورتحال کے پیشِ نظر ریورس گیئر میں گاڑی چلا کر چیئرمین پی پی پی کو اس صورتحال سے باہر نکالا تھا۔

واضح رہے کہ انتخابی مہم بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ یہ واقعہ لیاری کے علاقے جونا مسجد، ہنگورہ آباد میں پیش آیا تھا جہاں علاقہ مکینوں نے چیئرمین پی پی پی کی گاڑی روک لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی زندگی کے پہلے منشور کا اعلان کردیا

مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ آئندہ بلاول بھٹو زرداری یا پیپلز پارٹی کو لیاری کے علاقے ہنگورہ آباد میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی لیاری سے 2008 اور 2013 کے انتخابات جیتنے کے باوجود لیاری کے عوام کے لیے انہوں نے کچھ نہیں کیا، انہیں انتخابات میں ووٹ نہیں دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024