• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اداکارائیں بھی انتخابی مہم کے لیے متحرک

شائع July 3, 2018 اپ ڈیٹ July 9, 2018
ماہم جاوید اور کومل عزیز خان کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں—فوٹو: فیس بک
ماہم جاوید اور کومل عزیز خان کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں—فوٹو: فیس بک

ملک میں عام انتخابات ہونے میں ابھی 22 دن باقی ہے اور تاحال الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری نہیں کی۔

تاہم مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے پہلے سے ہی اپنی انتخابی مہم کو منفرد اور بہترین بنانے کے لیے نئے طریقے آزمانے شروع کردیے ہیں۔

اس بار انتخابی مہم کے لیے جہاں سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال دیکھنے کو مل رہا ہے، وہیں سوشل میڈیا پر مہم کو زیادہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنانے کے لیے اداکاروں و اداکاراؤں کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں۔

ایسی ہی سامنے آنے والی 2 ویڈیوز میں ماڈل و اداکارہ ماہم جاوید اور کومل عزیز خان کی ویڈیوز بھی ہیں، جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

اگرچہ سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی وائرل ہونے والی ویڈیوز سے یہ پتہ نہیں چل رہا کہ انہوں نے یہ ویڈیو معاوضہ لے کر ریلیز کی یا پھر انہوں نے اپنی پسند کی پارٹی اور امیدوار کی مہم بطور کارکن چلائی۔

#redtraditional#dupptta#white#chikankari @exclusive_chikankari #thankyou#💕❤️🙏🏻

A post shared by Maham Javed (@mahumjaweed.official) on

تاہم ان ویڈیوز کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار انتخابات میں سیاسی جماعتیں اور امیدوار اپنے حلقے کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے غیر روایتی طریقے بھی آزما رہے ہیں۔

اداکارہ و ماڈل ماہم جاوید کی سامنے آنے والی مختصر ویڈیو میں انہیں کراچی کے علاقے کورنگی کے صوبائی حلقے پی ایس 93 کی خاتون امیدوار گل رعنا کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہم جاوید اپنے ویڈیو پیغام میں لوگوں سے یہ درخواست کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ پی ایس 93 کے لوگ 25 جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار گل رعنا کو ووٹ دے کر کراچی کو بدلنے کا آغاز کریں۔

ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی لوگوں نے اپنا ووٹ دوسرے حلقوں سے تبدیل کروا کر پی ایس 93 میں شامل کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ماڈل و اداکارہ کومل عزیز خان کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کے صوبائی حلقے پی ایس 111 کے امیدوار سید مبشر ایمان کی حمایت کرتی نظر آئیں۔

وہ اپنی ویڈیو میں کراچی کی خستہ حالت، بدحالی اورکرپشن پر بھی بات کرتی دکھائی دیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آج تک انہیں ایسا کوئی امیدوار یا کوئی ایسی امید نظر نہیں آئی جسے وہ ووٹ کرکے شہر کو تبدیل کرنے میں کردار ادا کریں، تاہم اس بار انہیں سید مبشر امام کی صورت میں ایک تبدیلی نظر آئی ہے۔

کومل عزیز خان نے اپنی ویڈیو میں لوگوں کو پی ایس 111 کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگ 25 جولائی 2018 کو گھروں سے نکل کر ڈولفن کے نشان پر سید مبشر امام کو ووٹ دیں۔

ساتھ ہی انہوں نے سید مبشر امام کی جماعت پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کو نئی تبدیلی قرار بھی دیا، تاہم انہوں نے اسے تبدیلی اور امید کی آخری کرن بھی کہا۔

Thankyou @crossstitch_official for this gorgeous gold kurta.

A post shared by Komal Aziz Khan (@komalazizkhan.official) on

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024