• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

فیڈرر کا ومبلڈن میں کامیاب آغاز، وومن یو ایس اوپن چیمپیئن کو اپ سیٹ

شائع July 3, 2018
ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فتح کے بعد واپس جاتے ہوئے راجر فیڈرر شائقین کی داد کا جواب دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فتح کے بعد واپس جاتے ہوئے راجر فیڈرر شائقین کی داد کا جواب دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

لندن: سال کے تیسرے اور سب سے بڑے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی جبکہ سیم کیوریجائلز ملر، وینس ولیمز اور وکٹوریہ آزرینکا بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

انگلینڈ میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میچز میں شہرہ آفاق سوئس اسٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سربین کھلاڑی ڈاسن لاجووچ کو 1-6، 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

اسپینش کھلاڑی گارشیا لوپز بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے اور انہوں نے گستاؤ کو 2-6، 4-6 اور 2-6 سے سے شکست دی۔

جائلز مولر نے امریکا کے میمو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ امریکا کے سیم کیوری نے تھامسن کو شکست دے کر پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔

فرانس کے لیوکاس پاؤلی نے امریکا کے کڈلا کو زیر کر کے پہلا مرحلہ عبور کر لیا جبکہ مارلن سیلس نے جاپان کے نیشوکا کو ہرایا۔

خواتین کے مقابلوں میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے حریف امریکن کھلاڑی لپ چنکو کو 0-6 اور 3-6 سے زیر کر کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

کروشیا کی ڈونا ویکک یو ایس اوپن چیمپیئن سلون اسٹیفنز کو اپ سیٹ شکست دینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی
کروشیا کی ڈونا ویکک یو ایس اوپن چیمپیئن سلون اسٹیفنز کو اپ سیٹ شکست دینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پہلے دن ایک بڑا اپ سیٹ بھی ہوا اور امریکا سے تعلق رکھنے والی یو ایس اوپن چیمپیئن سلون اسٹیفنز کو پہلے راؤنڈ میں عالمی نمبر 55 ڈونا ویکچ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکا کی وینس ولیمز بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں اور انہوں نے لارسن کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا جبکہ وکٹوریہ آزارینکا نے الیگزینڈروا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

روسی کھلاڑی ایکامکارووا نے مارٹک کو زیر کر کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی جبکہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے ڈارٹ کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024