• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

متھن چکرورتی کے بیٹے پر اداکارہ کے ریپ کا الزام

شائع July 3, 2018
فوٹو بشکریہ/ ہندوستان ٹائمز
فوٹو بشکریہ/ ہندوستان ٹائمز

بھارتی دارالحکومت دہلی کی مقامی عدالت نے بولی وڈ کے نامور اداکار متھن چکرورتی کی اہلیہ یوگیتا بالی اور ان کے بیٹے مہاکشے چکرورتی پر بھوج پوری اداکارہ کا ریپ کرنے، دھوکا دینے اور مرضی کے بغیر اسقاط حمل کے الزامات کے بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اور بھوج پوری فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ نے متھن کے بیٹے مہاکشے کے خلاف کورٹ میں درخوست جمع کروائی، جس میں اداکارہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے مہاکشے سے 2015 سے تعلقات رہے۔

انہوں نے مہاکشے پر یہ بھی الزام لگایا کہ شادی کا جھوٹا وعدہ کرکے مہاکشے نے ان کے ساتھ جسمانی تعلق رکھا۔

اداکارہ کی شکایت درج کرانے کے بعد عدالت کے حکم پر مہاکشے اور ان کی والدہ یوگیتا کے خلاف ریپ کرنے، دھوکا دینے اور مرضی کے بغیر اسقاط حمل کرنے کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

متھن کے بیٹے پر مقدمہ کرنے والی اداکارہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

متھن چکروتی کی اہلیہ یوگیتا بالی پر اداکارہ کو ڈرانے دھکمانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ’ڈسکو ڈانسر‘ متھن چکروتی کے بیٹے کی شادی 7 جولائی کو بولی وڈ فلم ’اینجل‘ میں کام کرنے والی ادکارہ مادالسا شرما سے ہونے والی ہے جو ہدایت کار سبھاش شرما کی صاحبزادی ہیں۔

مہاکشے نے 2008 میں فلم ’جمی‘ کے ساتھ فلمیں انڈسٹری میں ڈیبیو کیا، جس کے بعد انہیں فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024