• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

جوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھانے والی غذائیں

شائع June 24, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

جوڑوں کا درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اور اسے تمام امراض کی جڑ بھی قرار دیا جاتا ہے جو کہ کسی بھی عمر کے فرد کو اپنا شکار بنا سکتا ہے۔

عام طور پر یہ مرض خون میں یورک ایسڈ جمنے کے نتیجے میں ہوتا ہے، یہ یورک ایسڈ جسمانی پراسیس کے نتیجے میں خارج ہوتا ہے اور عام طورپر خون میں تحلیل ہوکر گردوں کے راستے پیشاب کے ذریعے نکل جاتا ہے مگر جب جسم اس کی زیادہ مقدار بننے لگے تو گردے اس سے نجات پانے میں ناکام رہتے ہیں۔

اس کے نتیجے میں یہ جوڑوں میں کرسٹل کی شکل میں جمنے لگتا ہے جس سے جوڑوں میں درد ہونے لگتا ہے۔

اگر تو آپ اس کے شکار ہیں تو چند غذائیں ایسی ہیں جن کا استعمال محدود کرکے تکلیف کو کم کیا جاسکتا ہے یا اس مرض سے ہی بچا جاسکتا ہے۔

چینی

بہت زیادہ میٹھا کھانا بھی جوڑوں کے امراض کا شکار بنا سکتا ہے۔ چینی کا زیادہ استعمال جسم کے مخصوص حصوں میں ورم کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں جوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اپنے سامنے موجود میٹھی اشیاءسے منہ موڑنا مشکل ہوتا ہے مگر پراسیس چینی جسمانی ورم بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

جنک فوڈ

سچورٹیڈ فیٹ یا بہت زیادہ چربی کا استعمال بھی تکلیف دہ ورم کا باعث بنتا ہے۔ جنک فوڈ میں سچورٹیڈ فیٹ کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے اور متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ یہ چربی ورم بڑھاتی ہے جس سے نہ صرف امراض قلب بلکہ جوڑوں کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔

اومیگا سکس فیٹی ایسڈز

سورج مکھی کے تیل اور مایونیز سمیت متعدد اشیا میں اومیگا سکس فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں، ویسے تو یہ جسمانی نشوونما کے لیے اہم جز ہے مگر اس کا بہت زیادہ استعمال جسم میں ورم بڑھانے والے کیمیلز کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے، جس کے نتیجے میں جوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ریفائن کاربوہائیڈریٹ (سفید ڈبل روٹی)

پراسیس یا ری فائن کاربوہائیڈریٹس موٹاپے اور دیگر امراض کا باعث بننے والی بڑی وجہ ہے۔ موٹاپے سے جسم کے جوڑوں پر اضافی دباﺅ پڑتا ہے جو کہ تکلیف دہ مرض کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ سفید آٹے سے بنی مصنوعات جیسے ڈبل روٹی، کیک، سفید چاول، فرنچ فرائز اور سریلز وغیرہ ریفائن کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتے ہیں۔

چینی نمک

ایم ایس جی نامی یہ نمک شدید جسمانی ورم کا باعث بن سکتا ہے، یہ غذاﺅں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے عام استعمال ہوتا ہے، تاہم زیادہ استعمال جوڑوں کے امراض کا شکار بنا سکتا ہے۔

آئسکریم

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ چینی جسمانی ورم کا خطرہ بڑھاتی ہے جبکہ سچورٹیڈ فیٹ بھی یہی کام کرتا ہے اور یہ دونوں چیزیں آئسکریم بھی بہت زیادہ مقدار موجود ہوتی ہیں، جس سے جوڑوں کے درد کی شدت بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

فرنچ فرائیز

فرنچ فرائیز بھی جوڑوں کے درد کی شدت بڑھا سکتے ہیں جس کی وجہ ریفائرن کاربوہائیڈریٹس کی موجودگی ہے جبکہ اس طرح کے چپس عام طور پر ویجیٹیبل آئل میں تلے جاتے ہیں جس میں اومیگا سکس فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جس کا ذکر اوپر ہوچکا ہے، اور ہاں ان میں نمک بھی بہت زیادہ ہوتا ہے جس سے بھی ورم بڑھتا ہے۔

میٹھے مشروبات

ان مشروبات میں موجود چینی، فاسفورس ایسڈ اور دیگر اجزا بھی جسمانی ورم کو بہت زیادہ بڑھا دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں جوڑوں کے امراض کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

چپس

فرنچ فرائیز کی طرح بیکری میں ملنے والے چپس میں بھی ریفائن کاربوہائیڈریٹس، نمک اور ویجیٹیبل آئل کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ تینوں عناصر جوڑوں کے ورم کو بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔

سرخ گوشت

گوشت خصوصاً سرخ گوشت جسمانی ورم کو مختلف طریقوں سے بڑھاتا ہے خصوصاً اگر ان کو گرلنگ یا باربی کیو کی شکل میں کھایا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024