• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Election 2018

آپ نے پوسٹرز پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگائیں، کیا وہ آپ کے رشتہ دار ہیں؟

شائع July 2, 2018 اپ ڈیٹ December 18, 2018

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پنجاب اسمبلی کی نشست کے لیے اُمیدوار ناصر چیمہ کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران لگائے گئے پوسٹرز اور اشتہارات پر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور آرمی چیف کی تصاویر استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا۔

چیف الیکشن کمشنر، چنیوٹ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی جانب سے اشتہارات اور پوسٹرز پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کررہے تھے۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کس بنیاد پر آپ نے چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگائیں، کیا وہ آپ کے رشتہ دار ہیں؟ آرمی چیف اور چیف جسٹس کا انتخابات سے کیا تعلق ہے؟

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ پوسٹرز جب بھی لگائے گئے، آپ یہ بتائیں کہ کیوں لگائے گئے؟ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

اس خبر کی مزید تفصیلات یہاں پڑھیں:

رپورٹ: فہد چوہدری

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024