• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
Live Election 2018

بلاول اور بے نظیر کی انتخابی مہم میں مشابہت

شائع July 2, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر یکم جولائی کو کراچی کے علاقے لیاری کے دورے کے دوران پتھراؤ کیا گیا تو بہت سارے لوگوں نے سوشل میڈیا پر رد عمل میں کہا کہ جس کی ماں گولیوں سے نہیں ڈری اس کا بیٹا پتھروں سے ڈر جائے گا؟ اچھا مذاق ہے!

لیاری کے دورے کے اگلے دن ہی بلاول بھٹو زرداری ملیر، قائد آباد کے دورے پر نکلے، جہاں جگہ جگہ ان کا استقبال کیا گیا۔

انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کے دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد کئی لوگوں نے ان کی مہم کو ان کی والدہ بے نظیر بھٹو کی مہم اور عوامی جلسوں سے خطاب سے مشابہ قرار دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سابق نگراں وزیر اطلاعات سندھ اور معروف افسانہ نگار نورالہدیٰ شاہ نے پیپلز پارٹی کی رہنما سیدہ نفیسہ شاہ کی ایک ٹوئٹ کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کے انداز کو ان کی والدہ کا تسلسل قرار دیا۔

نورالہدیٰ شاہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ اس نوجوان کی ماں موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر، کھلی جیپ پر کھڑی ہوگئی اور کمال کرگئی‘!

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آج یہ نوجوان اسی طرح کھلی جیپ پر کھڑا ہے اور کمال کررہا ہے!

نورالہدیٰ شاہ نے ساتھ ہی اپنے ووٹ اور پسند کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے لکھا کہ میرا ووٹ میری مرضی ہے، مگر اس نوجوان کے لیے میرے دل میں بہت سی بے اختیار دعائیں ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

نورالہدیٰ شاہ کی جانب سے شیئر کی تصویر میں بلاول بھٹو زرداری کو گاڑی کی چھت سے نکل کر لوگوں کے نعروں کے جواب دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تصویر یکم جولائی کو بلاول بھٹو زرداری کے لیاری کے دورے کے دوران ہی کھینچی گئی تھی۔

بلاول بھٹو کی یکم جولائی کو لیاری میں کھینچی گئی تصویر کو 2 جولائی کو قائد آباد میں لی گئی تصویر کے طور پر بھی پیش کیا گیا—اسکرین شاٹ
بلاول بھٹو کی یکم جولائی کو لیاری میں کھینچی گئی تصویر کو 2 جولائی کو قائد آباد میں لی گئی تصویر کے طور پر بھی پیش کیا گیا—اسکرین شاٹ

اسی علاقے کا دورہ کرتے ہوئے ان پر مشتعل افراد نے پتھراؤ بھی کیا تھا۔

اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ متعدد پیپلز پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے اسی تصویر کو استعمال کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری قائد آباد اور ملیر کے علاقوں میں عوام کے ہجوم کا جواب دیتے ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری کی اسی تصویر کو ان کی والدہ کی پرانی تصاویر کے ساتھ شیئر کرکے ان کے سیاسی انداز اور مہم کو ایک دوسرے کا تسلسل بھی قرار دیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

riz.rizwanali Jul 03, 2018 08:25am
awam wahin ki wahin hai aaj PPP ke 20 saal ke sindh par rule k bad bhi.. aaj bhi in ko umeed sy dekhty hain but yeh her baar nakam huee, aik baar phir sahi,, Bilawal k pass hai hi Banazir ka card baqi das saal ki kargardagi sy tu vote nahi milne waly ,,

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024