• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انتخابات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے،محمود خان اچکزئی

شائع July 2, 2018

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے انتخابات میں مداخلت کو برداشت نہ کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ بندوق کی بات کبھی نہیں کی بلکہ ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بات کی ہے۔

کوئٹہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بھٹو کا ساتھ دینے پر لوگ طعنے دیتے تھے جبکہ بھٹوکو برا بھلا کہنے والے آج پیپلز پارٹی میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا اُمیدواروں کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مشکل سے مشکل وقت میں سیاست کی ہے اور یہ سلسلہ نہیں رکے گا تاہم دیوار سے لگا کر پارلیمانی سیاست کو خیر باد کہنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران غلطیاں تسلیم کرکے ماضی کے غلط فیصلوں اور پالیسی پر نظر ثانی کریں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تار یخ کے خطرناک دور سے گزر رہاہے، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہونے کے بعد جو پابندیاں لگنے والی ہیں وہ ہم برداشت نہیں کر پائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024