ایکٹنگ کمانڈنگ افسر کے رویے کے خلاف ای سی پی میں شکایت
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے ڈی آر او اور آر اوز کو الیکشن کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے خلاف آئین ہدایات دیں جبکہ عدلیہ ریاست کے دیگر اداروں کی طرح خود مختار ہے۔
رجسٹرار کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت عدلیہ دیگر اداروں انتظامیہ اور مققنہ کی طرح ریاست کا الگ ادارہ ہے لیکن ایکٹنگ کمانڈنگ آفیسر میجرمرتضیٰ احمد نے ڈی آر او اور آر اوز کو انتخابات کے حوالےسے کانفرنس میں شرکت کے لیے ہدایات دیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق عدلیہ کے ارکان کو اس طرح کی ہدایات دینا توہین ہے اور مذکورہ ایکٹنگ کمانڈنگ افسر نے کانفرنس میں شرکت کے لیے توہین آمیز ہدایات دیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کا خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ غلط فہمی کی بنا پر اٹھا تھا تاہم حل کروا دیا گیا ہے۔
تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔