کرپشن کی مخبری کرنے والے کو 25 فیصد کمیشن دیں گے، عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری متحد ہو جائیں گے۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 کے لیے انتخابی مہم کے دوران ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کرپشن کے خلاف مخبروں کی مدد سے مہلک ثابت ہوگی، اگر حکومت مخبر کی معلومات پر لوٹی ہوئی رقم سے 1 کروڑ جمع کر سکے تو مخبر کو اس پر 25 لاکھ روپے ملیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ’ہم اس سے قبل انتخابات کے لیے کبھی اتنا تیار نہیں تھے جتنا اس مرتبہ ہیں اور مقابلے کا پہلا اصول ہے کہ اپنے حریف کو کبھی کمزور نہیں سمجھو‘۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں 23 جولائی کو عوامی جلسے کے ساتھ ہی انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔
عمران خان نے واضح کیا کہ ’چور اور لٹیروں سے فیصلہ کن انتخابی جنگ کے لیے تیار ہو جائیں‘۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔