• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’بیٹے کی پیدائش کی دعا‘ کرنے پر ثانیہ مرزا نالاں

شائع July 1, 2018 اپ ڈیٹ July 4, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، جو اس وقت حاملہ ہیں، نے انکشاف کیا ہے کہ جب سے لوگوں اور مداحوں کو ان کے حاملہ ہونے کا پتہ چلا ہے وہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہونے کی دعا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے رواں برس 23 اپریل کو اپنی ٹوئٹس کے ذریعے اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں 24 اپریل کو ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد اکتوبر 2018 میں ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے حمل سے ہونے کی خبر کئی ہفتوں تک خفیہ رکھی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اگرچہ ثانیہ مرزا پہلے بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کے شوہر شعیب ملک بھی چاہتے ہیں کہ ان کے ہاں پہلے بیٹی کی پیدائش ہو اور وہ خود بھی بیٹی کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ اور شعیب کا پہلے بچہ کی پیدائش سے متعلق اہم اعلان

تاہم اب انہوں نے انکشاف کیا کہ لوگ اور مداح ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ ان کے ہاں بیٹی نہیں بلکہ بیٹا پیدا ہو۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ (یو این) کی خواتین کے حقوق سے متعلق مہم ’مجھے حق ہے‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بتایا کہ لوگ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہونے کی دعائیں کرتے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ جب لوگ ان کے ہاں بیٹا ہونے کی دعا کرتے ہیں تو وہ انہیں کہتی ہیں کہ وہ دعا کریں کہ ان کے ہاں بیٹا نہیں بلکہ بیٹی پیدا ہو۔

پاکستانی کرکٹر کی اہلیہ کے مطابق وہ 2 بہنیں ہیں اور ان کا کوئی بھائی نہیں اور یہی بات جب لوگوں کو پتا چلتی ہے تو وہ ان سے ہمدری کرتے ہیں، لیکن انہیں ذاتی طور پر کبھی بھی بھائی کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔

—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام
—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام

ان کا کہنا تھا کہ مرد و خواتین کی اہمیت و حیثیت یکساں ہیں، لوگوں کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: ثانیہ اور شعیب کے ہاں اکتوبر میں ننھے مہمان کی آمد ہوگی

تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ انہوں نے انتہائی کم عمری یعنی 6 سال سے ٹینس کھیلنا شروع کیا۔

ثانیہ مرزا کے مطابق جب وہ بچپن میں ٹینس کھیلتی تھیں تو ان کے گھر آنے والے رشتہ دار ان کے والدین سے کہتے تھے کہ اگر یہ لڑکی دھوپ میں اسکرٹ پہن کر کھیلے گی تو کالی ہو جائے گی اور پھر اس سے کوئی شادی بھی نہیں کرے گا۔

ٹینس اسٹار نے اپنے خطاب میں کھیلوں کے میدان میں مرد و خواتین کو ملنے والے معاوضے میں فرق پر بھی بات کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024