• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
Live Election 2018

فاروق ستار پر تنقید کرنے والا فرد جماعت اسلامی کا تھا، فیصل سبزواری

شائع June 30, 2018

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ میمن مسجد کے باہر فاروق ستار پر تنقید جماعت اسلامی کے ایک بزرگ نے کی تھی کیونکہ گزشتہ 30 برسوں سے جماعت اسلامی ایم کیو ایم پر الزامات لگاتی آرہی ہے۔

کراچی میں ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا کہ ہر حلقے میں جہاں ایم کیو ایم جیتتی آئی ہے وہاں اس کے مخالفین بھی رہے ہیں جو ایم کیو ایم کے خلاف پراپیگینڈا کرتے ہیں لیکن ہم مخالفین کی منفی مہم سے پریشان نہیں ہیں بلکہ یہ مہم بھی ہمیں فائدہ پہنچائیں گی۔

فاروق ستار پر بزرگ شہری کی تنقید : ’فاروق ستار معافی مانگو، ایم کیو ایم سے توبہ کرو‘

فیصل سبزواری نے کہا کہ پارٹی کومشکل سے نکالنے کے لیے مشترکہ کوششیں کیں ہیں، اب ایم کیو ایم سے متعلق گروہ بندی کا تاثر ختم ہو جانا چاہیے، انتخابی مہم میں فارق ستار، عامر خان، خالد مقبول صدیقی سمیت تمام رہنما ساتھ نظر آئیں گے۔

ان کا مزید کہنا کہ 25 جولائی کو نام نہیں ایم کیو ایم کے کام اور نشان کو ووٹ ملے گا اور عوام جانتے ہیں کہ پتنگ ہی ان کے لیے کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024