• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’شادی نہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں‘

شائع June 30, 2018
بولی وڈ اداکارہ تبو —اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکارہ تبو —اسکرین شاٹ

جہاں بولی وڈ اداکاراؤں کے درمیان جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے وہیں بھارتی نامور اور ٹیلنٹڈ اداکارہ تبو کو کوئی افسوس نہیں کہ انہوں نے آج تک شادی نہیں کی۔

46 سالہ تبو نے حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں ان سے ان کی ذاتی زندگی اور شادی کے حوالے سے سوال کیے گئے۔

ایونٹ کے میزبان نے جب تبو سے سوال کیا کہ وہ اب تک سنگل ہیں تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ ’میں سنگل ہوں، اور میں ایسے ہی بہت خوش ہوں‘۔

مزید پڑھیں: وہ حسینائیں جو شادی کے لیے تیار نہیں

جب تبو سے پوچھا گیا کہ شادی شدہ زندگی زیادہ بہتر ہوگی یا وہ ایسے ہی کافی خوش ہیں، تو اداکارہ نے کہا کہ ’میں شادی شدہ زندگی کے بارے میں کیسے بتا سکتی ہوں؟ مجھے اس کا کوئی تجربہ نہیں، جیسی میں آج ہوں خوش ہوں، تو میں صرف اس ہی کے بارے میں بات کرسکتی ہوں، میری کبھی شادی نہیں ہوئی تو مجھے کیا معلوم یہ تجربہ اچھا ہے یا برا؟‘

تبو سے یہ بھی پوچھا گیا کہ انہیں کبھی بھی غیر شادی شدہ ہونے پر افسوس ہوا تو اداکارہ نے بہت دیر سوچنے کے بعد بتایا کہ ایسا کبھی بھی نہیں ہوا۔

تاہم اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ آگے شادی کریں گی یا نہیں، ان سوالات کے جوابات ان کے پاس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تبو کی 17سال بعد کامیڈی فلم میں واپسی

خیال رہے کہ جہاں رانی مکھرجی، کاجول، کرینہ کپور اور ودیا بالن جیسی اداکارائیں شادی شدہ ہونے کے باوجود اپنے کیریئر میں بھی شاندار انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں، وہیں دوسری جانب تبو اور ریکھا جیسی اداکارائیں بھی ہیں جو غیر شادی شدہ ہوکر اپنی زندگی میں کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔

تبو نے اپنے کیریئر میں کئی منفرد انداز کی فلموں میں کام کیا، ان میں ’مقبول‘، ’چاندنی بار‘، ’چینی کم‘ اور ’حیدر‘ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024