• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
Live Election 2018

انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی سرعام خلاف ورزی

شائع June 30, 2018

عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں پورے ملک میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے، جبکہ اس دوران کئی شہریوں میں امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی کی جارہی ہیں۔

جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں حلقہ پی پی – 296 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار یوسف خان دریشک نے سرکاری اسکول میں ہی کارنرمیٹنگ کا انعقاد کیا۔

دوسری طرف ننکانہ صاحب میں بھی لیگی امیدواروں کی آمد پر آتش بازی کی گئی، جبکہ جھنگ میں اسلحے کی نمائش پر فیصل صالح حیات کے دو گارڈز گرفتار کرلیے گئے۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے 6 لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا۔

ادھر مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں سیاسی جماعتوں کے بینرز لگائے جانے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں پر لگے تمام بینرز اتار دیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024