• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پریانکا چوپڑا کا پہلی بار میک اپ کے بغیر فوٹو شوٹ

شائع June 29, 2018
پریانکا چوپڑا نے پہلی بار فیشن میگزین کے لیے میک اپ فری فوٹو شوٹ کروایا فوٹو: الیور میگزین
پریانکا چوپڑا نے پہلی بار فیشن میگزین کے لیے میک اپ فری فوٹو شوٹ کروایا فوٹو: الیور میگزین

بولی وڈ کی پگی چوپس پریانکا چوپڑا جو ان دنوں امریکی گلوکار نک جونس سے تعلقات کے حوالے سے خبروں میں ہیں، انہوں نے ایک امریکی فیشن میگزین کے لیے پہلی بار میک اپ کے بغیر فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

ماضی میں بھارت کی خوبصورت ترین لڑکی سمیت دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی کا اعزاز رکھنے والی پریانکا چوپڑا نے امریکی میک اپ برانڈ و فیشن میگزین ’الیور‘ کے لیے پہلی بار میک اپ فری فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

پریانکا چوپڑا کی جانب سے میک اپ کے بغیر فوٹو شوٹ کروانے کا مقصد دنیا کوخواتین کی خوبصورتی سے متعلق قائم کردہ معیارات کو تبدیل کرانے کا احساس دلانا ہے۔

فوٹو شوٹ کے ذریعے جہاں اداکارہ نے دنیا کے افراد کو خواتین کی خوبصورتی کو پرکھنے کے طے شدہ معیارات کو تبدیل کرنے کا درس دیا، وہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خوبصورتی کا تعلق میک اپ سے نہیں۔

پریانکا چوپڑا نے نہ صرف میک اپ کے بغیر فوٹو شوٹ کروایا بلکہ انہوں نے میگزین کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں خواتین اور خصوصی طور پر جنوبی ایشیا کی خواتین سے متعلق دنیا بھر میں پائے جانے والے خیالات پر بھی کھل کر بات کی۔

—فوٹو: الیور میگزین
—فوٹو: الیور میگزین

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان سے قبل بھی جنوبی ایشیا کی خواتین دنیا کی خوبصورت خاتون یعنی مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرچکی تھیں، تاہم جدید وقت میں وہ پہلی جنوبی ایشین خاتون تھیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں شامل

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت دنیا بھر کی شوبز اور فیشن انڈسٹری کو دیکھا جائے تو ہر طرح کی خواتین اس کا حصہ ہیں۔

ان کے مطابق اس وقت بھاری بھر کم، اضافی وزن کی حامل خواتین سمیت سانولی رنگت کی خواتین بھی شوبز اور فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں اور خواتین کو ان کے جسمانی خدوخال اور رنگت کی بنیاد پر پرکھنا نہیں چاہیے۔

فیشن میگزین الیور کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے اعتراف کیا کہ وہ ابتدائی طور پر اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھیں، بلکہ وہ انجنیئر بننے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

پریانکا چوپڑا کے مطابق مس انڈیا اور مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد جب دنیا نے انہیں 18 سالہ دوشیزہ کی حیثیت میں دیکھا تو وہ اداکاری کی طرف آگئیں۔

—فوٹو: الیور میگزین
—فوٹو: الیور میگزین

انہوں نے اپنے انٹرویو میں خصوصی طور پرجنوبی ایشین خواتین کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ جدید وقت کا تقاضہ ہے کہ خواتین کی اہلیت کو پرکھنے کے پیمانے بھی تبدیل ہونے چاہئیں۔

اداکارہ کے مطابق خواتین کو رنگت اور جسمانی خدوخال پر تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرکے ان کی اہلیت کے مطابق انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیا جائے۔

پریانکا چوپڑا نے فیشن میگزین کے لیے خصوصی تصاویر بھی کچھوائیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیسی گرل کو میک اپ کے بغیر بھی خوبصورت انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب پریانکا چوپڑا اپنے امریکی دوست گلوکار نک جونس سے بھارت میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد 28 جون کو امریکا روانہ ہوگئیں۔

—فوٹو: الیور میگزین
—فوٹو: الیور میگزین

پریانکا چوپڑا نے نک جونس کو بھارتی دورے کے دوران اپنی والدہ اور بھائی سے بھی ملوایا، جب کہ ان کے ساتھ گووا میں وقت گزارنے سمیت مختلف تقریبات میں ان کے ساتھ شرکت بھی کی۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس سے بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی شلوکا مہتا سے ہونے والی منگنی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

پریانکا اور نک جونس 28 جون کی شب بھارت سے امریکا کے لیے روانہ ہوئے—فوٹو: انڈین ایکسپریس
پریانکا اور نک جونس 28 جون کی شب بھارت سے امریکا کے لیے روانہ ہوئے—فوٹو: انڈین ایکسپریس

خیال کیا جا رہا ہے کہ پریانکا چوپڑا امریکا میں آئندہ ماہ جولائی کے آخر یا پھر اگست کے آغاز میں نک جونس سے منگنی کریں گی۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دونوں نے بھارت میں ایک ہفتہ ساتھ گزارنے کے دوران خفیہ منگنی کرلی ہے، تاہم اس کا حتمی اعلان جولائی کے آخر یا اگست کی ابتداء میں کیا جائے گا۔

دونوں نے بھارت میں ایک ہفتہ ایک ساتھ گزارا—فوٹو: انڈین ایکسپریس
دونوں نے بھارت میں ایک ہفتہ ایک ساتھ گزارا—فوٹو: انڈین ایکسپریس

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024