• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
Live Election 2018

قمرالاسلام کی گرفتاری قبل از انتخابات دھاندلی ہے، نواز شریف

شائع June 29, 2018

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور مسلم لیگیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے کسی اور پارٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا جبکہ قمرالاسلام کی گرفتار کو قبل ازانتخابات دھاندلی قرار دے دیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کہیں دانیال عزیز کو نااہل کیا جارہا ہے تو کہیں شاہد خاقان عباسی اور کہیں قمرالاسلام کو نااہل کیا جارہا ہے اور ان کے بچے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں۔

مسلم لیگ کے قائد کا کہنا تھا کہ اب ووٹ کو عزت دو گھر گھر کا نعرہ بن چکا ہے اب اس سے لوگوں کو پیچھے ہٹایا نہیں جاسکتا اور لوگوں کو روکا نہیں جاسکتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو پکڑا گیا، نشانہ ہم ہیں، نشانہ مسلم لیگ ہے اور مسلم لیگی ہیں ان کے علاوہ کوئی اور نشانہ نہیں پچھلا ریکارڈ دیکھ لیں، مسلم لیگ کے لیڈر کو وزارت عظمیٰ اور پارٹی صدارت سے ہٹایا اور تاحیات نااہل کر دیا اور اب اس کے رہنماؤں کے ساتھ بھی یہی سلوک کر رہے ہیں جبکہ الیکشن میں صرف تین ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024