• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی فتح، ارجنٹائن کو 1-4 سے شکست

شائع June 28, 2018
پاکستان نے میچ کے آخری کوارٹر میں 3گول اسکور کیے— تصویر بشکریہ چیمپیئنز ٹرافی ویب سائٹ
پاکستان نے میچ کے آخری کوارٹر میں 3گول اسکور کیے— تصویر بشکریہ چیمپیئنز ٹرافی ویب سائٹ

تاریخ کی آخری ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے لگاتار تین شکستوں کے بعد آخر کار فتح کا ذائقہ چکھ لیا اور عالمی نمبر 2 ارجنٹائن کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 1-4 سے فتح حاصل کی۔

1978 میں پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی چیمپیئنز ٹرافی کا یہ آخری ایونٹ ہے جس کے ابتدائی تین میچوں میں پاکستان کو بالترتیب بھارت، آسٹریلیا اور میزبان نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

نیدرلینڈ کے شہر بریڈا میں کھیلی جا رہی ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے 10ویں میچ میں پاکستان کے محمد عرفان جونیئر نے میچ کے 10ویں منٹ میں گول اسکور کر کے پاکستان کو برتری دلائی جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ کے دوسرے کوارٹر میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری رہا لیکن کوارٹر کے اختتام سے محض چند لمحوں قبل میچ کے 29ویں منٹ میں ارجنٹائن کے پیریڈیس میٹیاس نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔

میچ کے تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کافی کوششیں کی لیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکا اور یوں مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا تاہم میچ کے چوتھے اور آخری حصے میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پانسہ پلٹ دیا۔

میچ کے 47ویں منٹ میں پاکستان کو پینالٹی کارنر ملا جس پر مبشر علی نے گول کر کے پاکستان کو دوبارہ برتری دلا دی جبکہ دو منٹ بعد ہی اعجاز احمد کے گول کی بدولت پاکستان نے 1-3 کی برتری حاصل کر لی۔

میچ کے اختتام سے دو منٹ قبل محمد علیم بلال نے گول اسکور کر کے اسکور1-4 کر کے پاکستان کی میچ میں فتح پر مہر ثبت کردی۔

پاکستان گروپ اسٹیج میں اپنا آخری میچ کل (جمعہ کو) بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024