• KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:31pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:38pm
  • KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:31pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:38pm
Live Election 2018

نیب کو یہ تاثر ختم کرنا چاہیے کہ مسلم لیگ ن اس کے نشانے پر ہے، شہباز شریف

شائع June 28, 2018

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کی گرفتاریوں اور نااہلیوں نے شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے والے قمر الاسلام کی حالیہ گرفتاری اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت متعدد لیگی رہنماؤں کی انتخابات میں نا اہلی پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کا بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جمہوریت کی روح کے مطابق عوام کی عدالت ہی سب سے بڑی عدالت ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف نیب کی انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے ایسی کارروائیوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر شکوک و شبہات پیدا کردیے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025