میری جگہ میرے والد الیکشن لڑیں گے، دانیال عزیز
اسلام آباد: توہین عدالت میں 5 سال کے لیے نااہل قرار پانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ’میری جگہ میرے والد میرے حلقے سے الیکشن لڑیں گے‘۔
واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو توہین عدالت کیس میں 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے، جس کے بعد وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
کمرہ عدالت سے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وہ فیصلہ پڑھ کر قانونی طور پر پیش رفت کریں گے تاہم ہم نے ممکنہ طور پر متبادل فیصلہ کیا ہواتھا۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کا نام لیئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریاستی اداروں کو مضبوط کرنے کی تک و دو کی لیکن کبھی فیصلے کی مخالفت میں لاک ڈاؤن یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کیا۔
اس حوالے سے مزید پڑھیں: