توہین عدالت کیس: مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز 5 سال کیلئے نااہل
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہینِ عدالت کیس میں سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو عدالت کے برخاست ہونے تک کی سزا سناتے ہوئے 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا، جس کے بعد وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 3 مئی کو دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
تاہم آج کی سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم نے توہین عدالت کے آرٹیکل 204 کے تحت دانیال عزیز کو عدالت کے برخاست ہونے تک کی سزا سنائی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق سزا یافتہ شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔
اس سے متعلق خبر پڑھیں:
توہین عدالت کیس: مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز 5 سال کیلئے نااہل