• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بھارت میں جھوٹی خبر پر خاتون قتل، 14 زخمی

شائع June 28, 2018

بھارت کی ریاست احمد آباد میں مشتعل ہجوم نے 45 سالہ فقیر خاتون پر بچہ اغوا کرنے کا الزام لگا کر انہیں نذرآتش کردیا جبکہ بچوں کے اغوا سے متعلق افواہ کی بنیاد پر ہی گجرات میں مختلف واقعات میں لوگوں نے 11 خواتین سمیت 14 افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ٹائمز آف انڈیا نے پولیس کا حوالہ دیا کہ شانتادیوی ناتھ نامی خاتون ان 4 فقیر خواتین کے ہمراہ تھیں جو احمد آباد کے علاقے وڈاج میں بھیک مانگ رہی تھی جب ان پر بچے اغوا کرنے کے شبہ میں ڈنڈوں سے حملہ کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا بشمول واٹس اپ پر افواہ پھیلائی گئی کہ علاقے میں بچوں کو اغوا کرنے والی خواتین گھوم رہی ہیں،

یہ بھی پڑھیں: خواتین کیلئے بھارت دنیا کا خطرناک ترین ملک

چاروں خواتین راجستھان سے بھیک مانگنے آئی تھی اور شہر کے نواحی علاقے میں پناہ گزین تھیں۔

متاثرہ خاتون کو احمد آباد سول ہسپتال میں پہچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ’گزشتہ روز علاقے میں افواہ پھیلی تھی کہ کچھ خواتین بچوں کو اغوا کرنے کے لیے چکر لگا رہی ہیں جس کے بعد تقریباً 6 لوگوں نے آٹو رکشہ کو روک لیا جس میں وہ 4 خواتین بیٹھ رہی تھیں، بعدازاں تلخ کلامی کا سلسلہ شروع ہوا اور اسی دوران دیگر راہ گیر بھی جمع ہو گئے اورانہوں نے خواتین کو رکشہ سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا‘۔

مزید پڑھیں: بھارت: والد سمیت 4 افراد کا لڑکی کے ساتھ ’ریپ‘

ذرائع نے انکشاف کیا کہ ’چند لمحات میں ہی 700 سے زائد افراد جمع ہو چکے تھے جو خواتین پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کرنے لگے، ان کو بالوں سے پکڑ کر متعدد مرتبہ زمین پر پٹخہ گیا، جس کے فوراً بعد ڈنڈا بردار جتھہ سامنے آیا اور ان پر لاٹھیاں برسانے لگا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون کو شدید چوٹیں آئیں جو بعد میں انتقال کرگئیں جبکہ دیگر 3 خواتین بری طرح زخمی ہو گئیں‘۔

بھارتی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آٹو رکشہ الٹنے کی وجی سے خواتین رکشہ میں پھنسی ہوئیں جبکہ اس کے گرد مشتعل ہجوم خاتون پر تشدد کررہا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ’جائے وقوع سے تھوڑا دور ٹریفک سگنل پر پولیس اہلکار موجود تھے اور اطلاع ملنے پر پہنچے تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ریپ کے بڑھتے واقعات، لڑکیاں دفاع کیلئے اقدامات پر مجبور

بھارتی میڈیا کے مطابق شانتا دیوی ناتھ نامی خاتون تشدد کے باعث بے ہوش ہو گئی تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

ادھر راج کوٹ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد پر الزام لگا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم انہیں پولیس نے بچالیا۔

دوسری جانب جوت پوتھ میں 55 سالہ شخص کو بھی بچوں کو اغوا کرنے کا الزام لگا کر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ووڈورہ نامی علاقے میں 2 خواتین کو مقامی افراد نے نشانہ بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024