• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

عام انتخابات: پولنگ کے اوقات بڑھانے کا مطالبہ مسترد

شائع June 27, 2018

الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے عام انتخابات 2018 کے پولنگ کے وقت کو بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

الیکشن کمشین کے حکام کی جانب سے کہا گیا کہ پولنگ کا وقت قانون کے مطابق مقرر ہے اور اسے بڑھانے کا اختیار کمیشن کا ہے لیکن اتنا وقت بڑھانے کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: عام انتخابات: تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

حکام کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پولنگ کے وقت میں انتہائی مجبوری اور ضرورت کے تحت کچھ دیر کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، تاہم پولنگ کے اوقات صبح 8 تا 5 بجے سے زیادہ نہیں بڑھا سکتے۔

الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے کہا گیا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر جو لوگ 5 بجے کے بعد بھی موجود ہوں ان کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن سے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے وقت میں توسیع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے 8 بجے تک بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

تحریک انصاف کی جانب سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا تھا، جس میں پولنگ کے وقت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے طریقہ کار کا اعلان کردیا گیا

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کے روز دن 12 سے 4 بجے تک شدید گرمی ہوگی جس کی وجہ سے عوام کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال میں دشواریوں کا سامنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شام کے اوقات میں زیادہ ترعوام گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آئیں گے جس کی وجہ سے ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ عام انتخابات 2018 کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا، جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں جبکہ مختلف مراحل کو حتمی شکل بھی دی جاچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024