• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماہرہ کی جگہ مایا علی ’پرے ہٹ لو‘ کی مرکزی اداکارہ

شائع June 27, 2018
ماہرہ خان —۔
ماہرہ خان —۔

اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کی جوڑی کو فلم ’سات دن محبت ان‘ میں بےحد پسند کیا گیا تھا، تاہم اب ان دونوں کو ایک ساتھ آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں دیکھا نہیں جائے گا۔

یہ دونوں ہدایت کار عاصم رضا کی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں کام کرنے والے تھے، لیکن اب ہدایت کار نے بتایا کہ ماہرہ خان ان کی فلم کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے عاصم رضا نے تصدیق کی کہ ماہرہ خان ان کی فلم کا حصہ نہیں ہوں گی، جس کی وجہ اداکارہ کا مصروف شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی رومانوی کہانی ’پرے ہٹ لو‘

عاصم رضا کے مطابق ’ہمارے لکھاری کی خراب صحت کے باعث فلم کی شوٹنگ مؤخر ہوئی، تاہم اب ہم واپس اس کا آغاز کررہے ہیں، لیکن ماہرہ کے پاس ان تاریخوں میں وقت نہیں جس کی وجہ سے کاسٹ میں تبدیلی کی جارہی ہے‘۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم میں ماہرہ خان کی جگہ اب مایا علی نے لے لی ہے، جو کہ ’پرے ہٹ لو‘ میں مرکزی اداکارہ کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔

اس فلم میں مایا علی شہریار منور کے ساتھ پہلی مرتبہ نظر آئیں گی۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماہرہ خان اس فلم میں مرکزی کردار تو ادا نہیں کررہی لیکن وہ ایک خاص کردار میں ضرور نہیں آئیں گی، جو کہ خاصہ مختصر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ کی فلم میں زارہ نور عباس کا ڈیبیو

ماہرہ کے اس کردار کی تفصیلات اب تک بتائی نہیں گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ڈان سے بات کرتے ہوئے عاصم رضا نے بتایا تھا کہ فلم پرے ہٹ لو کی کہانی اتفاقی طور پر پیار کرنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔

’پرے ہٹ لو‘ کا اسکرپٹ عمران اسلم نے لکھا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، حنا دلپذیر، احمد علی بٹ، رچل وکاس جی اور دیگر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024