• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوئٹہ: پی ٹی آئی، پی پی پی کے صوبائی صدور کے کاغذات نامزدگی مسترد

شائع June 27, 2018

بلوچستان میں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کے لیے قائم ایپلٹ ٹر بیونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک کی جانب سے دائر اپیلوں کو مسترد کردیا۔

ریٹرننگ آفیسرز نےسرداریار محمد رند اور علی مدد جتک کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا تھا جس کے خلاف انھوں نے اپیلیٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس محمد اعجاز سواتی پر مشتمل ایپلٹ ٹریبونل نے اپیلوں کی سماعت کی اور موقف سننے کے بعد ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا جس کے بعد دونوں امیدوار وں کا انتخابات 2018 کی دوڑ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر یار محمد رند نے ایپلٹ ٹربیونل کے اس فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو انتخابات لڑنے کی اجازت

پی پی پی کے صوبائی صدر علی مدد جتک پی بی 31 کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی کے امیدوار ہیں تاہم انھوں نے بھی ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں قائم ایپلٹ ٹربیونلز نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف سمیت کئی امیدواروں کے خلاف ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دیا تھا۔

ریٹرننگ افسر نے شاہد خاقان عباسی سے حلقے میں ترقیاتی کام کے حوالے سے سوال پر غیر تسلی بخش جواب دینے پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024