• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

آسکر اکیڈمی کی رکنیت کے لیے 59 ممالک کے 928 افراد کو دعوت

شائع June 26, 2018 اپ ڈیٹ July 1, 2018
اکیڈمی نے شاہ رخ، تبو اور نصیرالدین شاہ کو بھی دعوت دی ہے—فوٹو: انڈین ایکسپریس
اکیڈمی نے شاہ رخ، تبو اور نصیرالدین شاہ کو بھی دعوت دی ہے—فوٹو: انڈین ایکسپریس

فلمی دنیا کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ ’آسکر‘ دینے والے ادارے ’دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز‘ نے دنیا کے 59 ممالک کے 928 اداکاروں، لکھاریوں، کیمرامین اور کوریوگرافر سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو رکنیت حاصل کرنے کے لیے دعوت نامے بھجوادیے۔

خیال رہے کہ ’دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز‘ کی جانب سے دیے جانے والے ایوارڈ کو ’آسکر‘ سمیت ’اکیڈمی‘ ایوارڈ بھی کہا جاتا ہے۔

یہ ایوارڈ فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے، تقریبا دنیا کے ہر ملک کے فنکار، فلم لکھاری، ڈائریکٹر اور کیمرامین کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے یہ ایوارڈ ملے۔

آسکر ایوارڈ دینے والی اکیڈمی کے اس وقت بھی 6 ہزار سے زائد امیدوار ہیں، جن میں سے سے زیادہ مرد ہیں۔

آسکراکیڈمی کو زیادہ مردوں کو نمائندگی دینے اورسیاہ فام لوگوں کے مقابلے زیادہ ترسفید فام لوگوں کو رکنیت دینے جیسے معاملات پر تنقید کا سامنا تھا۔

اکیڈمی نے ہم آہنگی پیدا کرنے اور خود پر ہونے والی تنقید کو کم کرنے کے لیے پہلی بار اتنے سارے افراد کو نہ صرف رکنیت کی دعوت دی۔

اکیڈمی نے اس بار زیادہ تر خواتین کو دعوت دی ہے—فوٹو: لاس اینجلس ٹائمز
اکیڈمی نے اس بار زیادہ تر خواتین کو دعوت دی ہے—فوٹو: لاس اینجلس ٹائمز

بلکہ ساتھ ہی اکیڈمی نے پہلی بار مردوں کے مقابلے خواتین اور سفید فام لوگوں کے مقابلے سیاہ فام سمیت دنیا کے مختلف خطوں کے افراد کو رکنیت کی دعوت دی۔

آسکر اکیڈمی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جن افراد کو دعوت دی گئی ہے، ان میں سے جو بھی دعوت کو قبول کریں گے، انہیں ممبر شپ دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اگر تمام افراد نے دعوت کو قبول کیا تو ممبرز کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار ہوجائے گی، جب کہ خواتین ارکان کی تعداد 28 فیصد سے بڑھ کر 31 فیصد ہوجائے گی۔

8 ایرانی افراد کو بھی دعوت دی گئی ہے—فوٹو: تہران ٹائمز
8 ایرانی افراد کو بھی دعوت دی گئی ہے—فوٹو: تہران ٹائمز

اکیڈمی نے امریکا، برطانیہ، روس، بھارت، فرانس، ایران، جرمنی اور اٹلی سمیت دنیا کے 59 مختلف ممالک کے 928 اداکاروں، ڈائریکٹرز، لکھاریوں اور کیمرامین کو رکنیت کی دعوت دی ہے۔

اکیڈمی نے بھارت سے شاہ رخ خان، نصیر الدین شاہ، تبو، ادیتیا چوپڑا، منیش ملہوترا اور انیل مہتا سمیت مجموعی طور پر 15 افراد کو رکنیت کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ آسکر کی رکنیت تاحیات ہوتی ہے، اکیڈمی اس وقت ہی کسی کی رکنیت ختم کرتی ہے، جب کسی ممبر کو سنگین جرائم میں ملوث پایا جائے یا اس پر الزامات عائد ہوں۔

چینی اداکاروں کو بھی دعوت دی گئی ہے—فوٹو: چائنا ڈیلی
چینی اداکاروں کو بھی دعوت دی گئی ہے—فوٹو: چائنا ڈیلی

آسکر اکیڈمی نے گزشتہ برس ہولی وڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی رکنیت اس وقت معطل کردی تھی، جب ان پر 100 سے زائد اداکاراؤں و خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کے الزامات عائد کیے تھے۔

ہاروی وائنسٹن کے خلاف امریکا میں گرینڈ جیوری کے اندر مقدمہ زیر سماعت ہے، جس نے ان پر فرد جرم عائد کی تھی۔

ہاروی وائنسٹن نے فرد جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خواتین کی رضامندی سے ان سے جنسی تعلقات قائم کیے۔

پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل نانجیانی کو بھی دعوت دی گئی ہے—فوٹو: مائی اسٹیٹ لائن
پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل نانجیانی کو بھی دعوت دی گئی ہے—فوٹو: مائی اسٹیٹ لائن

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024