• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

جوانی پھر واپس آگئی

شائع June 25, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

لولی وڈ کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔

پاکستانی فلم کے ٹریلر نے ثابت کردیا کہ فلم کی کاسٹ کی جوانی پھر واپس آگئی۔

قریبا 3 منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ فلم میں کتنی کامیڈی، کتنا رومانس، کتنے جھگڑے اور کتنا سسپنس ہوگا۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نامعلوم افراد جیسی کامیاب سیریز کے ہیرو فہد مصطفیٰ بھی نظر آئیں گے۔

—فوٹو: فہد مصطفیٰ انسٹاگرام
—فوٹو: فہد مصطفیٰ انسٹاگرام

فہد مصطفیٰ نے فلم میں حمزہ علی عباسی کی جگہ لی ہے، جنہوں نے اس سیریز کی پہلی فلم میں جلوے دکھائے۔

اسی طرح اس فلم میں اداکارہ ماورا حسین بھی اپنی خوبصورتی اور جوانی کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا جوانی پھر واپس آ رہی ہے؟

3 منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازا لگانا مشکل ہے کہ فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید پہلے دشمن تھے یا بعد میں دشمن بنے، کیوں کہ انہیں جہاں دوستی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں لڑتے بھی دکھایا گیا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹریلر میں پہلی فلم کی طرح خوب کامیڈی ڈائلاگس سننے کو ملتے ہیں، ساتھ ہی ٹریلر میں پاکستان اوربھارت کے لہراتے جھنڈوں نے شائقین کے انتظار کو مزید بڑھادیا ہے۔

ٹریلر میں پنجابی اسٹائل کے گانوں کی دھنیں بھی شامل کی گئیں ہیں، جنہیں سن کر اندازہ ہوتا ہے کہ ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں میوزک بھی خوب سننے کو ملے گا۔

—فوٹو: فہد مصطفیٰ انسٹاگرام
—فوٹو: فہد مصطفیٰ انسٹاگرام

پروڈیوسر سلمان اقبال، ہمایوں سعید، شہزاد نصیب اور جارجیز سیجا کی اس فلم کی ہدایات ندیم بیگ نے ہی دی ہیں، جنہوں نے پہلی فلم کی ہدایات دی تھیں۔

مزید پڑھیں: ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کی کاسٹ

’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا اسکرپٹ واسع چوہدری نے لکھا ہے اور اسے رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ماورا حسین، کبریٰ خان، ثروت گیلانی، عظمیٰ خان، سفینا بہروز اور سہیل احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024