• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

آئی فون ایکس کی سستی ترین اینڈرائیڈ نقل متعارف

شائع June 25, 2018
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاﺅمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون ریڈ می 6 پرو اور ایک ٹیبلیٹ می پیڈ 4 متعارف کرا دیئے ہیں۔

5.84 انچ کا ریڈمی 6 پرو اس چینی کمپنی کو مڈ رینج فون ہے جس میں ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے 19:9 ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے۔

درحقیقت یہ ریڈمی سیریز کا پہلا فون ہے جس میں آئی فون ایکس جیسا نوچ ڈیزائن دیا گیا ہے اور ایپل کی ڈیوائس سے کافی ملتا جلتا ہے۔

مزید پڑھیں : شیاؤمی کا آئی فون سے بھی پتلا ٹیلیویژن

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 625 پراسیسر اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

یہ فون تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج، اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

اس فون میں بیک پر 12 اور 5 میگا پکسل کے کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ ہے۔

اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے اپنے ایم آئی یو آئی 9 سے کیا گیا ہے۔

اس کا بیسک ماڈل (تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج) 999 چینی یوآن (18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا، جبکہ 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1199 یوآن (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1299 یوآن (24 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : شیاؤمی کے 2 بجٹ اسمارٹ فونز متعارف

اس فون کو فی الحال چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور کچھ عرصے بعد دنیا کے مختلف حصوں میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح شیاﺅمی کا نیا ٹیبلیٹ می پیڈ 4 صارفین کو 1099 سے 1499 یوآن میں دستیاب ہوگا۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس ٹیبلیٹ میں 8 انچ کا ایف ایچ ڈی ڈسپلے، اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر، 3 سے 4 جی بی ریم، 32 سے 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اس کے بیک پر 13 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے اور ہاں اس میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024