تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کیلئے 229 امیدواروں کا اعلان کردیا
اسلام آباد: انتخابات 2018 کے لیے پارٹی ٹکٹوں پر ہونے والے احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے باالآخر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔
پارٹی کے سینٹرل میڈیا ڈپارٹمںٹ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں قومی اسمبلی کی 272 جنرل نشستوں کے لیے 229 حلقوں سے امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے جبکہ تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان خود 5 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پارٹی کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کچھ نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پارٹی قیادت کی جانب سے کچھ حلقوں پر ٹکٹوں کی تقسیم کے اعلان کو روکا گیا تھا۔
اس کے علاوہ انتخابات کے لیے نئے چہروں کو سامنے لانے اور انہیں ٹکٹ دینے کے فیصلے پر سخت رد عمل سامنے آیا تھا اور پارٹی کارکنوں اور ورکرز کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔
خبر کی مکمل تفصیل یہاں پڑھیں
رپورٹ: اکرام جنیدی